• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو کی شادی جنوری میں ہی کیوں رکھی گئی؟

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینیظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ اور تقریبات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ بختاور بھٹو کی شادی رواں ماہ یعنی جنوری کے اواخر میں رکھنے کی وجہ ان کا یومِ پیدائش ہے۔

بختاور بھٹو کا یومِ پیدائش 25 جنوری ہے جبکہ شادی کی تقریبات کا آغاز بھی 24 جنوری سے ہوگا۔


ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بلاول ہاؤس میں بختاور بھٹو کی شادی کے سلسلے میں 24جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوگی، مہندی کی سادہ تقریب 27جنوری کو ہوگی۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ برس 27 نومبر کو پاکستانی نژاد دبئی کے کاروباری شخص محمود چوہدری سے منگنی کی تھی۔

منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور انتہائی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

اپنے خاندان میں چند دہائیوں بعد آنے والے خوشی کے پہلے موقع کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور بختاور بھٹو کے بھائی بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث شرکت نہیں کی تھی۔

تازہ ترین