• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میڈیکل کالج جعلی داخلہ کیس میں سابق پرنسپل سمیت 7 ملزمان بری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سندھ میڈیکل کالج کراچی میں جعلی داخلوں سے متعلق ریفرنس کا چھ سال بعد فیصلہ سنادیا ۔ عدالت نے سابق پرنسپل اکبر حیدر سمیت سات ملزمان کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا ۔ ملزمان میں سابق پرنسپل اکبر حیدر ، ڈاکٹر شمشیر ،عبد الہادی صدیقی،پروفیسر سید نصیر الدین، اعجاز احمد صدیقی،علیم الدین اور وکیل خان شامل ہیں ۔ استغاثہ کے مطابق تین ملزمان بشیر میمن،انکسار الحق اور جمیل اصغر انتقال کرچکے ہیں، ملزمان پر سندھ میڈیکل کالج کراچی میں جعلی داخلے دینا کا الزام تھا ، جعلی داخلے 2000سے 2001 کے درمیان کیے گئے تھے۔

تازہ ترین