• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور متعدد آئی پی پیز میں 450 ارب کی ادائیگی کا معاہدہ طے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) حکومت اور متعدد آئی پی پیز کے درمیان 450ارب کی ادائیگی کا معاہدہ طے پا گیا ہے،ذرائع کے مطابق حکومت450ارب روپےکا40فیصد پہلی قسط دینے پر رضا مند ہوگئی، یہ رقم معاہدہ پر دستخط کے بعد دی جائیگی جبکہ60فصد رقم اگلے سال ادا کی جائیگی، اس سے قبل یہ رقم3اقساط میں دینے کا پروگرام تھا مگر وفاقی وزیر خزانہ کی مداخلت سے اب یہ دو قسطوں میں ادا کی جائیگی، ادھر ونڈ پاور پراجیکٹ کیساتھ معاہدوں میں کچھ مسائل درپیش ہیں جن میں ان کا بہت زیادہ ٹیرف ہے جس کی وجہ سے معاہدہ کرنے میں روکاوٹ درپیش ہے،دستاویز کے مطابق آئی پی پیز نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ابتدائی معاہدے سے آگاہ کردیا ہے جبکہ حبکو نے سینٹرل پاورپرچیزنگ کمپنی سے معاہدے کے متعلق معلومات جمع کرادیں۔ معاہدے کے تحت آئی پی پیز کو منافع کی ادائیگی ڈالر کی بجائے روپے میں ہوگی۔

تازہ ترین