• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ددوچھا ڈیم سے واٹر سپلائی کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے، خبر نگار خصوصی) ددوچھا ڈیم سے راولپنڈی کو واٹر سپلائی کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کیلئے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں واسا، آر ڈی اے، ماحولیات، جنگلات اور محکمہ انہار کے افسران کو بھی شامل کیا جائے۔یہ ہدایت کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کمشنر آفس میں سمال ڈیمز پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ددوچھا ڈیم پر کام ہر صورت بلا تعطل جاری رہنا چاہئے کیونکہ مفاد عامہ کا یہ ناگزیر منصوبہ پہلے ہی تاخیر کا شکار رہا ہے ،اب ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ ڈیم پر کام کی باقاعدہ ٹائم لائن بنائی جائے اور ہر ہفتہ اس پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہوٹہ ڈیم کے متاثرین میں رقوم کی تقسیم کا عمل جاری ہے ۔
تازہ ترین