• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں لمبے وقفے کے بعد ایک دوسرے کے مدمقابل آرہی ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کے لئے پلئیرز گزشتہ کئی دنوں سے بھرپور ٹریننگ میں بھی مصروف تھے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان اب تک 26 ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے پاکستان نے صرف 4 میچ جیتے ہیں، 15 میں اسے ناکامی ہوئی جبکہ7 میچ ڈرا ہوئے۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 2007،2003،1998 اور 2013 میں ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔

1998 میں پاکستان نے عامر سہیل کی قیادت میں جبکہ 2003 میں محمد یوسف کی قیادت میں جنوبی افریقا کو ہرایا تھا۔

2007 میں قومی ٹیم نے انضمام الحق اور 2013 میں مصباح الحق کی قیادت میں جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔

تازہ ترین