• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنیکی صلاحیت ہی نہیں، ایرانی چیف آف اسٹاف

تہران (جنگ نیوز )ایران کے صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمود واعظی نے اسرائیل کے آرمی چیف کی ایران کو دھمکی کے ردعمل میں کہا کہ اسرائیل کے پاس نہ تو ایران پر حملے کا کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی صلاحیت ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمود واعظی نے اسرائیل کی حملے کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ یہ نفسیات کی جنگ ہے اور ہم جانتے ہیں اسرائیل کے پاس نہ تو حملے کا کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی صلاحیت موجود ہے۔

تازہ ترین