واشنگٹن (اے ایف پی /جنگ نیوز)امریکا کے سیکرٹری خارجہ انتونی بلنکن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں صرف اسی وقت واپس آئے گا جب تہران کیے گئے وعدوں پر پورا اترے گا۔اے ایف پی کے مطابق امریکی سیکرٹری خارجہ نے خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے متعلق ایک طویل تصدیقی عمل سے گزرنا ہے۔