• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی عکس بندی کی ویڈیوز سامنے آگئیں

شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں جس کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں۔ 

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی اس فلم کی شوٹنگ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں جاری ہے۔ 

سڑکوں پر ہونے والے ایکشن سینز کی عکس بندی کی سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کی جانب سے شیئر کی گئیں۔ 

ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان جیسے دکھنے والے اسٹنٹ مین ایک ٹرک پر سوار فائٹ میں مصروف ہیں جبکہ ایک اور ویڈیو میں فلم کا عملہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔ 

فلم میں تیز رفتار کار اور اس کی دوسری کاروں کو ٹکر کی شوٹنگ کا فضائی منظر بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہوا۔ 

’پٹھان‘ کے ہدایتکار سدھارتھ آنند ہیں جس میں دیپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ 

واضح رہے کہ 2018 میں فلم زیرو کے تین سال بعد یہ شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہوگی۔


تازہ ترین