• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی خلائی سیارہ 9 فروری کو مریخ کے مدار میں داخل ہوگا

متحدہ عرب امارات کا بھیجا گیا خلائی سیارہ 9 روز بعد مریخ پہنچ جائیگا۔ ابوظبی سے سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق 20 جولائی 2020 کو بھیجا گیا خلائی سیارہ 9 فروری کو مریخ کے مدار میں داخل ہوگا۔ 

نیوز ایجنسی نے مزید بتایا کہ خلائی سیارے کے کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل ہونے کے امکانات 50 فیصد ہیں۔ خلائی سیارہ امریکا کی یونیورسٹی آف کولوراڈو، بولڈر کے تعاون سے تیار کیا گیا۔ خلائی سیارے’امید‘ کو جاپان کے فضائی مرکز کے ذریعے خلاء میں بھیجا گیا۔ 


سرکاری نیوزایجنسی نے کہا کہ مریخ پر سیارے کی آمد یو اے ای کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ہوگی۔ 

ادھر ماہرین فلکیات نے کہا کہ 50 کروڑ کلومیٹر طویل سفر کے بعد یہ روبوٹک خلائی سیارہ مریخ تک پہنچے گا۔ سیارہ اُمید اس وقت مریخ کے مدار سے 1 کروڑ 60 لاکھ کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سیارے کی موجودہ رفتار 78 ہزار 826 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

تازہ ترین