• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسے تو بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا نام ہی فلم بینوں کو سنیما اور ٹی وی اسکرین کے سامنے لانے کے لئے کافی ہے۔ اس کے علاوہ بھی سپراسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم کو ہر طرح سے الگ اور بہترین بنانے کے لئے ہر طرح کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ بڑے اداکاروں پر مشتمل فلم ’پٹھان‘ اسی سال ریلیز ہوگی۔

اطلاعات ہیں کہ اب شاہ رخ خان کی اس نئی فلم کے کچھ ایکشن سین متحدہ عرب امارات میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے اندر شوٹ کئے جائیں گے۔ جس کے لئے بین الاقوامی اسٹنٹ ٹیم کی خدمات بھی لی گئی ہیں۔

اس سے قبل ہالی وڈ کی کچھ فلموں کی شوٹنگ اس عمارت کے اندر کی گئی ہے جبکہ شاہ رخ خان کی یہ پہلی فلم ہوگی جسے برج خلیفہ کے اندر شوٹ کیا جائے گا۔

فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان کے علاوہ اداکار جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں جبکہ اطلاعات ہیں کہ اسی فلم میں مختصر وقت کے لئے سلمان خان بھی دکھائی دیں گے۔

بالی وڈ فلم ’پٹھان‘ اور شاہ رخ خان کی اسکرین پر ایکشن اور دھمکاکے دار انٹری کا شائقین بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس بلند ترین عمارت کو مختلف خاص مواقع پر خوبصورت رنگوں سے بھی سجایا جاتا ہے جبکہ سالِ نو پر بھی یہاں شاندار آتش بازی کی جاتی ہے۔

تازہ ترین