• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: ساڑھے تین سال بعد 47 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایس) میں بدھ کو ساڑھے تین سال بعد 100 انڈیکس کی 47 ہزار پوائنٹس میں واپسی ہوئی ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 543 پوائنٹس اضافے سے 47124 تک گیا، لیکن کاروبار کا اختتام مجموعی طور پر 353 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 933 پر ہوا۔

حصص بازار میں آج 61 کروڑ 63 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 29 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے بڑھی ہے، کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ہزار 473 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین