• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزیٹ کے بعد برطانیہ کی یورپین یونین کو برآمدات میں 68 فیصد کمی

بریگزیٹ کے بعد برطانیہ کی یورپین یونین کو برآمدات میں 68 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے، یہ بات برطانوی روڈ ٹرانسپورٹرز کی تنظیم آر ایچ اے کی جانب سے سامنے آئے ہے۔

اس حوالے سے تنظیم نے جنوری 2021 میں چینل ٹنل اور فیری کے ذریعے برطانیہ سے یورپ سامان سپلائی کرنے والے ٹرکوں کے اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ اس کمی کی وجہ عالمی وباء COVID-19 نہیں بلکہ برطانوی حکومت کی بریگزیٹ سے متعلق معاملات ہیں۔

آر ایچ اے کے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بریگزیٹ کے باعث اب ٹرک کمپنیوں کو اتنے کاغذات بھرنے پڑتے ہیں کہ وہ اس میں لگنے والی دیر کے باعث برطانیہ سے سامان ہی لیکر جانا نہیں چاہتے۔

اور یہاں یعنی برطانیہ آنے والے ٹرک واپسی پر خالی جانا پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف کاغذات کی بھرائی اور اس میں لگنے والی دیر کے باعث جنوری کے مہینے میں برطانیہ سے یورپ کو برآمدات 68 فیصد گر چکی ہیں۔

اس لیے ضروری ہے کہ اگر اس حوالے سے پالیسی میں تبدیلی نہیں لانی تو پھر بندرگاہوں پر تعینات کسٹم عملے کی تعداد میں 5 گنا اضافہ کیا جائے۔

تازہ ترین