• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم صفدر جھوٹوں کی پاناما رانی ہیں، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فروخ حبیب کا کہنا ہے کہ مریم صفدر جھوٹوں کی پاناما رانی ہیں، مریم صفدر سے سوال پوچھتا ہوں، آپ کو چیلنج کیا تھا میں نے؟ مریم صفدر اتنی خوف زدہ ہیں کہ مریم اورنگزیب کو بھیج دیا، مریم صفدر نے جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔

 فرخ حبیب نے نیوز کانفرنس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے متعلق کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس مریم صفدر کے اعصاب پر سوار ہے، مریم صفدر کو چیلنج کیا تھا کہ اپنی فارن فنڈنگ دستاویزات لے کر الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ہمیں بیرون ملک پاکستانیوں نے نیا پاکستان بنانے کے لیے فنڈ دیا ہے، نواز شریف نے ملک میں چھانگا مانگا کی منڈیاں لگائی تھیں، مریم صفدر کو منی لانڈرنگ کا اربوں روپیہ نواز شریف نے گفٹ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر حکومت گرانے کے لیے نوازشریف نے اسامہ بن لادن سے 10ملین ڈالرفارن فنڈنگ لی تھی۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ہنڈی حوالہ بے نام ہوتا ہے۔

تازہ ترین