• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن کے صارفین کے لیے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا نے گیس کی قیمت میں اضافے کے لیے سوئی ناردرن کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے۔

اوگرا اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کے صارفین کے لیے گیس کی اوسط قیمت 13 روپے 42 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔


اوگرا فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کی درخواست پر دی گئی ہے۔

اوگرا اعلامیے کے مطابق اضافےکے بعد گیس کی فی یونٹ اوسط قیمت 644 روپے 84 پیسے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں 773 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔

اوگرا فیصلے کے مطابق گیس کی قیمت میں 13روپے 42 پیسے اضافے کی منظوری یکم جولائی 2020سے دی گئی ہے جبکہ گیس میٹر کا کرایہ بھی 20روپے سے بڑھا کر 40روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ گیس کی قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت سے منظوری کی صورت میں ہی قابل عمل ہوگا۔

تازہ ترین