• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ہلاک سفید ٹائیگرز کی بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی


لاہور کے چڑیا گھر میں ہلاک سفید ٹائیگرز کے بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق موت کی وجہ کورونا وائرس ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق چڑیا گھر میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے 6 ملازمین میں بھی کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز کے پیتھالوجی ڈپارٹمنٹ نے جانوروں کا کورونا وائرس کا سیمپل نہیں لیا۔


 پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ہلاک بچوں کی آنتوں میں سوزش تھی۔

رپورٹ کے مطابق سفید ٹائیگرز کے بچوں کے پھیپڑوں میں انفیکشن تھا جس کے باعث بائیں جانب کا پھیپڑا بالکل سکڑ چکا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سفید ٹائیگرز کے ہلاک بچوں کے دل میں بھی ہیمرج کے باعث خون کے دھبے پائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے بچوں میں کورونا وائرس کا شبہ ہے، ان کے سانس لینے کے راستے میں بھی ہیمرج تھا۔

رپورٹ کے مطابق آنتوں میں سوزش تھی بایاں پھیپڑا بالکل سکڑ چکا تھا جبکہ دائیں میں انفکشن سے پانی بھر چکا تھا۔

تازہ ترین