• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر آباد،زیادتی کی کوشش میں مزاحمت پر بہنوئی نےسالی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

ملتان ‘سکندر آباد (نمائندگان جنگ) تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں زیادتی کی کوشش میں مزاحمت کرنے پر بہنوئی نے 18 سالہ سالی کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔ بستی لابر کے رہائشی 29 سالہ فہیم کی 8 سال قبل انیلا بی بی سے شادی ہوئی،اس کا سسرال اسی کے گھر والی گلی میں ہے،گزشتہ روز اس کی بیوی انیلا کی طبعیت خراب تھی،جس پر اس نے اپنی بہن ثانیہ کو کپڑے دھونے کے لیا بلایا،فہیم نے بہانے سے اپنی بیوی کو گھر سے باہر بھیج دیااور ثانیہ سے زیادتی کی کوشش کی ،مزاحمت کرنے پر فہیم نے ثانیہ پر فائرنگ کر دی جو زخموں کی تاب نہ لا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی،بعد ازاں فہیم نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ مظفر آباد نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرانے کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ،پولیس کے مطابق مقتولہ ثانیہ کے جسم پر زخموں کی نشانات اور اس کے ناخنوں میں فہیم کے بال پائے گئے ہیں ،مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واضح ہو سکیں گے۔سکندرآباد سے نامہ نگار کے مطابق فہیم نے سالی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی، سالی نے مزاحمت کی اور بہنوئی کی ساری حرکات اپنی بہن کو بتا دیں، جس پر فہیم نے طیش میں آ کر اپنی سالی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔

تازہ ترین