• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ باس 14: ابھینوو شکلا نے اہلیہ روبینہ دلیک کو ’شیرنی‘ قرار دیدیا

رواں ہفتے بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کا سیزن 14 جیتنے کی دوڑ سے باہر ہونے والے بالی ووڈ اداکار ابھینوو شکلا نے اپنی اہلیہ اور بگ باس 14 کی مضبوط اُمیدوار روبینہ دلیک کو شیرنی قرار دے دیا۔

ابھینوو شکلا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے تمام مداحوں کے لیے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔


اُنہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ میرے مداح مجھے اس قدر سپورٹ کررہے تھے اور دن رات سوشل میڈیا پر میرے لیے مختلف پیغامات جاری کررہے تھے۔‘

ابھینوو شکلا نے کہا کہ ’میں اتنے زیادہ پیار اور سپورٹ کے لیے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ’میں تو اب اس دوڑ سے باہر ہوگیا ہوں لیکن میری اہلیہ روبینہ دلیک ابھی بھی اپنی اُس ہمت اور لگن کے ساتھ یہ کھیل جیتنے کے لیے محنت کررہی ہے۔‘

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’اب یہ وقت ہماری شیرنی روبینہ دلیک کو سپورٹ کرنے کا ہے، آئیے ہم سب اُس کو ملکر کو سپورٹ کرتے ہیں تاکہ وہ بگ باس 14 کی ٹرافی لیکر گھر سے باہر آئے۔‘

واضح رہے کہ روبینہ دلیک کے ساتھ اُن کے شوہر ابھینوو شکلا بھی بگ باس 14 کے گھر کا حصہ تھے لیکن وہ رواں ہفتے اس کھیل سے آؤٹ ہوگئے۔

روبینہ دلیک جو کہ بگ باس 14 ٹرافی جیتنے کے اعلیٰ دعویداروں میں شمار ہوتی ہیں، اُنہوں نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کرنے سے پہلے ہی دو اعزاز اپنے نام کیے تھے۔ 

اُنہوں نے 2006 میں مِس شملا کا خطاب جیتا تھا اور اس کے دو سال بعد 2008 میں اُنہوں نے مِس شمالی ہندوستان کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔

دوسری جانب روبینہ دلیک کو بگ باس 14 کی مقبول ترین اُمیدوار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، اس شو کے سامعین روبینہ دلیک کو شو کی ابتداء سے ہی بہت سپورٹ کررہے ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ کی جیت کے منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ روبینہ دلیک بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ بھی ہیں جبکہ اُن کے شوہر ابھینوو شکلا بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔

تازہ ترین