• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلیڈی ایٹرز کے بین کٹنگ، ٹام بنٹن کراچی پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 میں شرکت کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر بین کٹنگ اور ٹام بنٹن کراچی پہنچ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دونوں کھلاڑیوں کا کووڈ ٹیسٹ ہوگیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد یہ کھلاڑی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

دوسری جانب دیگر ٹیموں کے بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد کے ایلکس ہیلز بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کرس گیل نے اب تک پی ایس ایل میں اپنا منفرد اسٹائل نہیں دکھایا، اس بار وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ملکر اپنا اصل رنگ دکھائیں گے۔

تازہ ترین