کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صنم بلوچ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کا دعوت نامہ موصول ہونے پر خوش ہیں۔تفصیلات کے مطابق صنم بلوچ نے اس خوشی کا اظہار اپنے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا۔اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ویڈیو میں سیزن 6 کے دعوت نامے کو زوم کر کے دکھا رہیں ہیں۔صنم بلوچ نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کو خوب انجوائے کریں گی۔اداکارہ نے اپنے پرستاروں سے ان کی فیورٹ ٹیم کے حوالے سے بھی پوچھا۔پی ایس ایل سکس کے میچز کا آغاز 20فروری سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا جبکہ ایونٹ کے لیگ میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔