• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

ہیلی فیکس(زاھدانور مرزا)ملکہ برطانیہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا،ملکہ برطانیہ کے شوہر 99 سالہ شہزادہ فلپ کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب تھی، جس کی وجہ سے ان کو لندن کے کنگ ایڈورڈ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، بکنگھم پیلس ک جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ فلپ کو ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں کچھ دنوں تک ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رکھاجائے گا ،شہزادہ فلپ کچھ دن آرام کرنے کے بعد واپس گھر منتقل ہوں گے برطانوی شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق شہزادہ فلپ کو کسی ایمرجنسی کے تحت اسپتال منتقل نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی وہ کورونا وائرس کا شکار ہیں، برطانوی میڈیا کے مطابق وہ منگل سے اسپتال میں ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ ڈیوک آف ایڈبنرا کچھ دن اسپتال رہیں گے ۔
تازہ ترین