• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجیریا میں اسکول کے سیکڑوں بچوں کو اغوا کر لیا گیا

ابوجا (اے ایف پی /جنگ نیوز )افریقی ملک نائیجیریا میں مسلح افراد نے بظاہر اسکول کے سیکڑوں بچوں کو اغوا کر لیا ۔اے ایف پی کے مطابق متعدد اساتذہ بھی حملہ آوروں کی تحویل میں ہیں۔ منگل کی شام کاگرا شہر میں ہونے والے اس حملے میں ایک بچہ گولیاں لگنے سے ہلاک بھی ہو گیا۔ متاثرہ اسکول کا ایک ملازم اور چند بچے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ اسکول میں پڑھنے والے تقریبا ایک ہزار بچوں میں سے کتنے بچوں کو اغوا کیا گیا ہے، یہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا۔ یہ بھی واضح نہیں کہ حملہ آوروں کا تعلق کس گروپ سے ہے تاہم انہوں نے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں۔
تازہ ترین