کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے صوبائی وزیر و پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کی جانب سے نجی ٹی وی کیخلاف درخواست پر جمعرات کو نجی ٹی وی کے مالک اور سی ای او کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ اور انکو 2 مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر نے نجی ٹی وی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کر رکھا ہے۔ سعید غنی نے دعوی میں موقف اپنایا تھا کہ مجھ پر جھوٹے الزامات عائد کر کے ساکھ کو نقصان پہنچایا۔