قومی اسمبلی کے سابق رکن ندیم افضل چن نے کے ٹو کی سرما مہم جوئی کے دوران لاپتہ اور پھر ہلاک ہونے والے محمد علی سدپارہ کو خوبصورت الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے علی سدپارہ کی وائرل تصویر شیئر کی اور ساتھ ایک خوبصورت پیغام لکھا۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ ’ایک نہ ایک دن سب ہی نے الوداع کہنا ہے لیکن الوداع کہنے والے کم ہی لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔‘
اس سے قبل بھی انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کسی معجزے کی دعا مانگتے ہوئے کہا تھا کہ علی سدپارہ اور دیگر دو غیر ملکی کوہ پیما خیرو عافیت سے واپس آجائیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پانچ فروری کو سردیوں میں مہم جوئی کے دوران کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے 45 سالہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی موت کی تصدیق کردی گئی تھی۔
محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے حکومت گلگت ٹوارزم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں والد کی موت کی تصدیق کی تھی۔