وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پارلیمنٹری افئیرز ندیم افضل چن نے ٹوئٹر پر اپنے نام سے منسوب تمام جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے ٹوئٹ کردیا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ٹوئٹ میں اپنے اصل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے، باقی سب جعلی ہیں۔‘
خیال رہے کہ ندیم افضل چن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی خبروں کے ساتھ ہی ان کے نام کے بے شمار جعلی اکاؤنٹس بنا دیے گئے تھے۔
ندیم افضل چن نے اپنےنام سے منسوب تمام اکاؤنٹس کو جعلی قرار دیتے ہوئے اپنے واحد اور اصل اکاؤنٹ کی تصدیق کی تاکہ انہیں چاہنے والے اصل اکاؤنٹ تک باآسانی رسائی حاصل کرسکیں اور دوسرے اکاؤنٹ فالو کرنے سے خبردار رہیں۔
ندیم افضل چن نے اپنے مستعفی ہونے سے متعلق تو کوئی ٹوئٹ نہیں کیا تاہم استعفی کی خبروں کے بعد سے صارفین کی نظر ندیم افضل چن پر ہی لگی ہوئی تھی۔