• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوش ہوں کہ ہیلتھ ورکرز کو وہ پہچان ملی جس کے مستحق ہیں، کرسٹن بیل

ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن بیل نے کورونا وبا کے دوران خدمات انجام دینے والے ہیلتھ ورکرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایک میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں 40 سالہ کرسٹن بیل نے کورونا کے دوران ہیلتھ ورکرز کی اہمیت اور انتھک محنت پر بات کرتے ہوئے انکی تعریف کی۔

کرسٹن بیل نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہیں کہ ہیلتھ ورکرز کو وہ پہچان مل رہی ہے جس کے وہ مستحق ہیں۔ آپ لوگوں نے جو قربانیاں دیں اس پر حیران ہوں۔ اپنے سے پہلے دوسروں کے بارے میں سوچنے کی اہمیت کا مجھے اندازہ ہے کیونکہ میری والدہ بھی نرس تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ ورکرز کا کام انکے اہلخانہ،دوستوں اور ساتھیوں کو متاثر کرتا ہے۔ اگر آپ کسی ایک شخص کی مدد کرتے ہیں تو آپ دیگر 100 لوگوں کی مدد کر رہے ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کرسٹن بیل اپنے کام کی وجہ سے کئی ایوارڈز جیت چکی ہیں جبکہ متعدد بار وہ ایوارڈز کے لئے نامزد بھی ہوئیں۔

تازہ ترین