• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن میں ن لیگ والوں نے لاٹھیاں، ڈنڈے برسائے اور فائرنگ کی، اعجاز چودھری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن والے دن ن لیگ والوں نے لاٹھیاں، ڈنڈے برسائے اور فائرنگ کی۔

اعجاز چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ  مسلم لیگ ن کی قتل و غارت پر حالات خراب ہیں، 19 جنوری تا 19 فروری روزانہ انتخابی مہم کاحصہ رہا ہوں، تحریک انصاف کے رہنماؤں کو نوٹس دیئے جاتے رہے، اپوزیشن نے ہمارے بینر اور پوسٹر پھاڑے۔

اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا رویہ جارحانہ رہا، مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی حلقے میں تھے کیا کوئی ایکشن ہوا، ن لیگ کے رہنما جاوید بٹ اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہمارے امیدوار پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ الیشکن کمیشن نتائج کے اعلان میں تاخیر نہ کرے، الیکشن کمیشن کے رویئے سے مایوس ہوں نہ خوش۔

 اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر آباد اور نوشہرہ کا رزلٹ قبول کیا ڈسکہ کا بھی تسلیم کریں گے۔

تازہ ترین