• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) رینجرز اور سی ٹی ڈی پو لیس آپریشن 2نے گلستان جوہر بلاک 18میں مشترکہ کارروائی میں ایم کیو ایم لندن کے کارکن واحد حسین عرف گڈوعرف سوداگر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دستی بم برآمد کر لیا،ترجمان سی ٹی ڈی کے کے مطابق ملزم ایم کیو ایم لندن کے سرغنہ سلیم عرف سلیم بلوچ عرف سلیم بیلجیم کا قریب ساتھی ہے اور اس کے کہنے پرایم کیو ایم لندن کے کارکنو ں کو اسلحہ ا ور گولیاں فراہم حوالہ ہنڈی کے ذریعےرقوم کی ترسیل کا غیر قانونی دھند ہ بھی کر تا تھا۔

تازہ ترین