• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائسٹ چرچ(جنگ نیوز) ڈیوون کونوے کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو قابو کرلیا۔ پیر کو تین کیویز بیٹسمین صرف 19 پر پویلین لوٹ گئے۔ مارٹن گپٹل صفر، ٹم سیفرٹ ایک اور کپتان کین ولیمسن 12 رنز بناسکے۔ اس موقع پر کونوے نے59 گیندوں پر 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 99 ناقابل شکست رنز بنائے۔ بلیک کیپس نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 184 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیاکی پوری ٹیم 18 ویں اوور میں131 پر ڈھیر ہوگئی۔ مچل مارش 45 کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ایش سودھی نے 28 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں۔

تازہ ترین