• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان تنازع حل کرنے کیلئے امن معاہدہ نافذ کیاجائے، طالبان

کراچی (نیوز ڈیسک) طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ وہ امریکی فوجیوں کی واپسی کی مدت میں توسیع پر کبھی رضامند نہیں ہوں گے، افغان تنازع حل کرنے کیلئے امن معاہدہ نافذ کیاجائے ۔غیر ملکی افواج کے انخلا میں التوا کے معاملے پر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ڈی ڈبلیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ”ہمارے جنگجو کسی توسیع پر کبھی راضی نہیں ہوں گے۔"

انہوں نے مزید کہا ’’نیٹو، امریکا اور تمام فریقین اس بات پر متفق ہوچکے تھے کہ اگر وہ موجودہ بحران پر قابو پانا چاہتے ہیں تو اس کا سب سے بہتر حل یہ ہے کہ جس معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں اسے نافذ کیا جائے۔“

سن 2020 کے اوائل میں امریکا نے وعدہ کیا تھا کہ وہ یکم مئی 2021 تک افغانستان سے اپنی تمام فوج واپس نکال لے گا۔ اس کے بدلے میں طالبان جنگجووں نے افغانستان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

مشاہدین کا الزام ہے کہ طالبان معاہدے کے تحت کیے گئے دیگر وعدوں کی بھی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

مثال کے طورپر طالبان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے دیگر دہشت گرد گروپوں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور ملک میں تشدد کی سطح بھی بہت زیادہ ہوگئی ہے۔

تازہ ترین