• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروے آف پاکستان کی عمارت کیساتھ بس اڈہ بننے پر تحفظات

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) سرویئر جنرل آف پاکستان نے فیض آباد میں سروے آف پاکستان کی عمارت کے ساتھ بس اڈہ بنائے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس اڈہ کو بند کرنے کا حکم دیا جائے۔ سول کورٹ ایسٹ کے جج سید حیدر شاہ آج منگل کو کیس کی سماعت کرینگے۔ اپنی عدالتی درخواست میں سرویئر جنرل نے ضلعی انتظامیہ‘ اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور سی ڈی اے کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی ہے کہ سروے آف پاکستان کی عمارت کے ساتھ اس زیرتعمیر بس اڈہ کو بند کیا جائے جو ایک رہائشی گھر کو گرا کر بنایا جا رہا ہے۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق اُن کا عارضی اجازت نامہ سکیورٹی ایجنسیوں کی کلیئرنس کے ساتھ مشروط تھا جو ضلعی انتظامیہ نے لینی تھی۔
تازہ ترین