• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شگری کی سالگرہ پر آئمہ بیگ کا اظہار محبت

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی شہباز شگری اور آئمہ بیگ کی دوستی کے تو چرچے ہیں اور دونوں ہی رشتہ ازدواج میں بھی منسلک ہوں گے۔

شہباز شگری کی سالگرہ پر آئمہ بیگ نے ایک تفصیلی پیغام کے ذریعے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اظہار محبت کیا ہے۔

گلوکارہ نے شہباز شگری کے ساتھ یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس وقت میرے دماغ میں یہاں کیپشن لکھنے کے لیے کچھ نہیں آرہا کیونکہ آپ کی شخصیت کو بیان کرنے کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ تمام یادگار لمحات جو آپ کے ساتھ بتائے ہیں انہیں لفظوں کی صورت میں یہاں تحریر کرنا ایک مشکل کام ہے ، کیپشن کو زیادہ طویل کرنا بھی بوریت بن جائے گا۔

گلوکارہ نے کہا کہ کسی کو اپنی زندگی میں کسی قسم کے کامیڈین کی ضرورت نہیں اگر اس کی زندگی میں آپ ہیں۔


گلوکارہ نے کہا کہ یہاں میں آپ سے متعلق ایک یہ انکشاف بھی کردوں کہ آپ کا آسٹریلوی اور برطانوی انگریزی لہجہ آپ کو مزید خوبصورت بنا دیتا ہے۔

آئمہ نے کہا کہ مجھے ایک بہتر سے بہتر انسان بنانے کیلئے آپ کا شکریہ شگری، اور میری جیسی لڑکی کا ساتھ نبھانے کا شکریہ، آپ کا میری زندگی میں ہونا کسی خوش قسمتی سے کم نہیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ کے اور شہباز شگری کے تعلقات کا خوب چرچا تھا، اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں گلوکارہ نے ان تمام افواہوں کو درست قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ اور شہباز شگری اچھے دوست ہیں اور مستقبل میں شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ آئمہ بیگ گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں۔

شہباز شگری کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔

تازہ ترین