رحیم یار خان میں 23 واں رنگا رنگ خواجہ فرید روہی میلہ اختتام پذیر ہو گیا ہے ۔
صحرائے چولستان میں تین روزہ میلے میں ثقافتی و معاشرتی رنگ نمایاں تھے جبکہ علاقائی کھیل اونٹوں اور گھوڑوں کا رقص، گھوڑوں کی دوڑ، نیزہ بازی، کبڈی، کشتی اورجانوروں کی سجاوٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
اس دوران چولستان کے گلوکاروں نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔