• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب ملکوں کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہوگی تو جواب ملے گا، علی لاریجانی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ایران نے عرب ملکوں پر حملہ نہیں کیا، عرب ملکوں کی سرزمین پر اڈے ہمارے خلاف استعمال ہوں گے تو جواب ملے گا۔

اپنے بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ امریکی اڈے عرب سرزمین نہیں ہیں۔

قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اپنے دفاع کے لیے ہماری کوئی حد نہیں ہے، عرب ملکوں کو ایران سے نہیں امریکا اور اسرائیل سے ناراض ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عرب ملکوں کو سمجھنا ہوگا کہ جنگ ہم نے شروع نہیں کی، جنگ بندی کے لیے ایران پر نہیں امریکا پر دباؤ ڈالیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ امریکا تک نہیں پہنچ سکتے، امریکی کنٹرول میں اڈے نشانہ بنارہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید