• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کے سابق ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیاجائے، وزیراعظم کے نام خط

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کے سبکدوش جنرل منیجر تعلقات عامہ چوہدری بشیر احمد نے وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک مکتوب میں اپیل کی ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بناتے وقت پی آئی اے کے سابق ملازمین کی پنشن میں اضافے پر بھی ہمدردانہ غور کیا جائے ،اپنے خط میں انہوں نے توجہ دلائی ہے کہ دیگر سرکاری محکموں کے برعکس پی آئی اے کے ملازمین کی پنشن میں گزشتہ 11 برسوں میں محض دو مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے ، مہنگائی جس طرح ملک کے دیگر لوگوں پر اثر انداز ہورہی ہے ، اسی طرح سے پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین بھی اس سے شدید متاثر ہیں ۔

تازہ ترین