• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی‘حلیم عادل کی تقریر کے دوران شورشرابہ ‘ہنگامہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خطاب کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کا شدید احتجاج‘ نعرے بازی ،شور شرابا ‘ہنگامہ ‘ اسپیکر آغا سراج درانی نے اجلاس آج جمعہ تک ملتوی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کوحلیم عادل شیخ نےسندھ اسمبلی کے اجلاس میں بطور اپوزیشن لیڈر اپنے پہلے خطاب میں سندھ حکومت کوشدیدتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی کرسی میں 3 فٹ کا فرق ہے جو آج بوؤگے وہ کل کاٹو گے‘مجھ پر مراد علی شاہ کی کرپش بے نقاب کرنے کے جرم میں مظالم ڈھائے جارہے ہیں مجھ پر مقدمات بنائے گئے، ان کو شاعری کی زبان میں بیان کرناچاہتاہوں ‘ حلیم عادل شیخ نے جیل میں لکھی گئی نظم پڑھنا شروع کی تو ایوان میں حزب اقتدار کے اراکین خصوصا کئی وزراء نشستوںپر کھڑے ہوگئے اور انہوں نے احتجاج کرنا شروع کردیا‘صوبائی وزیرمکیش چاولہ اورتیمور تالپور مائیک بند ہونے کے باوجود اپوزیشن لیڈر کی طرف اشارہ کرکے انکی تقریر پر اعتراض کرتے رہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ 92 کروڑ کتوں کی ویکسین کھا گئے تم نے کیوں شور مچایا‘ یہ دہشت گردی ہے‘ تھر کے بچوں کی بھوک یا سردی ہے تم نے آواز کیوں اٹھائی ہے یہ دہشت گردی ہے‘ بھینس اسکولوں سے کیوں نکالی ہے یہ دہشت گردی ہے‘ وزیر اعلیٰ کہتے ہیں سندھ میں میری چلتی ہے سانپ کی تحقیقات اسپیکر خود کرائیں میں نے سانپ کو مارا تو یہ دہشت گردی ہے۔ حلیم عادل شیخ کی تقریر پر حکومتی ارکان نے احتجاج کیا تو اپوزیشن ارکان بھی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی، ایوان میں شور شرابے کے باعث کان پڑی آواز سنائی نہیں دی۔ اسی اثناء میں اسپیکر آغا سراج درانی نے اجلاس آج تک ملتوی کردیا۔

تازہ ترین