آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ رمضان المبارک 1442ھ22؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حضرت علیؑ نے عدل و انصاف کی روشن مثالیں قائم کیں،علامہ رضی جعفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفر یہ الائنس پاکستان کی جانب سے حضرت علیؑ کے یوم ولاد ت پر مر کزی جشن کا اہتمام نشتر پارک کراچی میں کیا گیا جس میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، فردوس شمیم نقوی،خواجہ اظہار الحسن،وقار مہدی، علامہ رضی جعفر نقوی،علامہ اصغردرس، تنویر الحق تھانوی و دیگر مذہبی و سیاسی رہنماوں نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا اگر حکمران معاشرے میں عدل و انصاف کا قیام چاہتے ہیں تو حضرت علی ؑکے دور حکومت سے درس لیں کہ جہاں حضرت علی ؑ نے اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کے افراد کا ہی احتساب نہیں کیا بلکہ اپنے چاہنے والوں کے بھی ہاتھ کاٹ کر عدل و انصاف کی ایک ایسی روشن مثالیں قائم کیں جو قیامت تک حکمرانوں کے لئے رہنمائی ہے ۔ حضرت علیؑ نے وہ اصول دئیے کہ جس سے معاشرے میں کرپشن ہوسکتی ہے نہ کسی کا حق پامال ہوسکتا ہے ۔جشن کے اختتام پر جعفر یہ الائنس کی جانب سے 100پونڈ کا کیک کاٹا گیا اور آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید