اسلام آباد (اے پی پی، جنگ نیوز) وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سری لنکا نے کورونا سے ہلاک ہونے والے مسلمانوں کی میتیں جلانے کا حکم واپس لے لیا ۔ عمران خان نے سری لنکن حکومت کی طرف سے کووڈ۔ 19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کی اجازت کے لئے نوٹیفکیشن کے اجراء کا خیر مقدم کیا ہے۔