• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کے خدشات ختم، مشکل ترین پلان ملا، حکومت

اسلام آباد ( ایجنسیاں )وفاقی وزیرصنعت وپیداوار حماد اظہر نے کہاہے کہ فیٹف نے سب سے مشکل اور جامع پلان پاکستان کو دیا‘ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف ) کی طرف سے دیے گئےاہداف میں سے 90فیصدکو پورا کرلیا ‘ باقی دس فیصد بھی جون تک مکمل کرلیں گے ‘ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کے خدشات ختم ہوگئے جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی تمام بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں ‘ رواں سال جون تک ہم انشاء اللہ باقی تین پوائنٹس پر بھی عملدرآمد کر لیں گے‘پاکستان ٹیررفنانسنگ اورمنی لانڈرنگ کے خلاف سنجیدہ ہے‘ڈی جی ایم او کا رابطہ، اور سیز فائر معاہدے کی پاسداری پر آمادگی مثبت قدم ہے۔۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماداظہرنے کہا کہ 27 نکاتی ایکشن پلان میں 24 کے اہداف حاصل کیے، فیٹف خود کہہ رہا ہے 90 فیصد کام ہوچکا ہے‘ کورونا کے باوجود دیئے گئے ٹارگٹ کو ہم نے بڑی حد تک پوراکیا، اقدامات کے باعث پاکستان کواب بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا۔ فیٹف نے کہا کہ بلیک لسٹنگ پاکستان کیلئے اب آپشن نہیں رہا، بھارت خود اس فورم پر ناکام ہوا۔ٹیرر فنانسنگ کے بارے میں وکلا اور ججز کی ٹریننگ کریں گے، تین اہداف رہ گئے ہیں وہ بھی جلد پورے کر لیں گے۔

تازہ ترین