پاک فضائیہ نے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا ہے۔
پاک فضائیہ نے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے اپنا نیا ملی نغمہ ’صدائے پاکستان‘ جاری کر دیا ہے۔
اس نغمے کو پاکستان کے مایہ ناز گلوکار علی حمزہ نے گایا ہے جبکہ اس کے بول شہزاد نیر نے تخلیق کیئے ہیں۔
گانے کی عکس بندی پاکستان کے مشہور ڈائریکٹر زوہیب قاضی نے کی ہے۔
یہ ترانہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرأت و بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ 2019ء میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔