آپ آف لائن ہیں
ہفتہ26؍شعبان المعظم 1442ھ 10؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حاجی اور قیدی کے استقبال میں فرق رکھیں، فردوس عاشق


وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حاجی اور قیدی کے استقبال میں فرق رکھیں۔

حمزہ شہباز کی رہائی پر رد عمل دیتے ہوئے  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن کر کے حاجی بن کر عوام کو پاگل نہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز حمزہ شہباز کو کارکن اور خود کو لیڈر کے روپ میں دیکھتی ہیں، پی ایس ایل کے بعد پی ایم ایل ن لیگ شروع ہوگی۔

حمزہ شہباز کو رہا کر دیا گیا

مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حمزہ شہباز کا جیل کے باہر استقبال کیا۔

مریم نواز کے ہمراہ دیگر پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے جنہوں نے حمزہ شہباز کا استقبال کیا اور انہیں رہائی کی مبارکباد دی۔

نون لیگی کارکنوں نے اپنے لیڈر کے حق میں بھر پور خیر مقدمی نعرے بلند کئے۔

متعدد مرد و خواتین نون لیگی کارکنوں نے حمزہ شہباز شریف کی رہائی کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے، اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید