• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کپ اسنوکر ٹورنامنٹ مارچ کے پہلے ہفتے میں لیجنڈ اسنوکر کلب، دارالصحت اسپتال کے قریب گلستان جوہر، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ایس بی ایس اے جونیئر سندھ کپ اسنوکر ٹورنامنٹ دو مرحلوں میں ہوگا۔ پہلے مرحلے میں پہلا انڈر 17 جونیئر سندھ کپ اسنوکر ٹورنامنٹ 3 مارچ سے شروع ہوگا، جس میں انٹری کی آخری تاریخ 28 فروری مقرر کی گئی ہے۔ 13 واں انڈر 21 جونیئر سندھ کپ اسنوکر ٹورنامنٹ کا آغاز 8 مارچ سے ہوگا ۔

تازہ ترین