• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی، چینی کی قیمت میں دوبارہ اضافے پر اظہار تشویش کی قرارداد جمع

لاہور( این این آئی )پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں چینی کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہونے پر اظہار تشویش کی قرارداد جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ دو ماہ بعد چینی کی فی کلو قیمت 100روپے تک پہنچ گئی ہے،چینی کی سو کلو کی بوری کی قیمت میں 250روپے اچانک اضافہ کردیا گیا ہے،چینی مافیا کی جانب سے 15مارچ تک چینی کی بوری 9500روپے تک پہنچانے کا ہدف ہے ،چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری میکنزم بنایا جائے اور چینی مافیا کیخؒاف ٹھوس بنیادوں پر کاروائی کی جائے۔

تازہ ترین