آپ آف لائن ہیں
جمعرات2؍ رمضان المبارک 1442ھ15؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی (نیوز ڈیسک) معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے چوری شدہ 2 اعلیٰ نسل کے مہنگے ترین کتے انہیں واپس مل گئے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس پولیس نے بتایا کہ ایک خاتون لیڈی گاگا کے دونوں کتوں کو لے کر پولیس اسٹیشن پہنچیں جس کی اطلاع ملنے پر لیڈی گاگا کے نمائندے اور جاسوسوں نے اسٹیشن جاکر تصدیق کی کہ وہ ان ہی کے کتے ہیں۔ 

خاتون کی حفاظت اور معاملے کی تحقیقات کی وجہ سے کتے ملنے کے مقام اور خاتون کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ویسٹ ہالی وڈ میں واقع گلوکارہ کے گھر کے قریب ان کا ملازم ان کے تین کتوں کو ٹہلانےکے لیےگھر سے باہر نکلا ہوا تھا کہ اس دوران 2 نامعلوم حملہ آوروں نے اس سے کتے چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اس پر فائرنگ کردی۔ 

سینے پر 4 گولیاں لگنے پر ملازم نیچے گر گیا اور حملہ آور 2 اعلیٰ نسل کے مہنگےکتے لے کر فرار ہوگئے تھے۔

 لیڈی گاگا نے اپنے دونوں کتوں کو محفوظ حالت میں لانے والے کے لیے 5 لاکھ ڈالر (7کروڑ 91لاکھ34 ہزار روپے) انعام کا اعلان کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید