سکھر (بیورورپورٹ ) احتساب عدالت سے 7 سال قید کی سزا پانے والا قیدی سکھر سینٹرل جیل میں انتقال کرگیا ، جیل حکام کے مطابق قیدی ٹھیکیدار غلام قادر بھٹو دل دورہ پڑنے کے سبب دم توڑ گیا۔ احتساب عدالت نے گزشتہ روز قیدی غلام قادر بھٹو کو 7 سال قید کی سزا اور جرمانہ عائد کیا تھا، احتساب عدالت نے متوفی غلام قادر سمیت 11 ملزمان کو میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ میں کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی تھی، غلام قادر سمیت تمام ملزمان کو احتساب عدالت سے گرفتار کرکے سکھر سینٹرل جیل منتقل کیا گیا تھا، قیدی غلام قادر کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔