آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍رمضان المبارک 1442ھ21؍ اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسداچکزئی کےقاتلوں کوگرفتارکرکےکیفرکردارتک پہنچایا جائے،جمعیت س

کوئٹہ(آن لائن )جمعیت علماء اسلام (س) بلوچستان کے قائم مقام امیر مفتی عبدالواحد بازئی ،نائب امیرمحمد نسیم ترین، صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالقیوم میرزئی، ڈپٹی سیکرٹری انجینئر محمد نسیم محمود، سیکرٹری اطلاعات حافظ درمحمد ،مولانا طاہر شاہ ،ضلعی امیر مولانا ندا محمد حقانی ،نائب امیر قاری محمد نعیم اللہ جلالی، بابر خان محمود،حاجی حضرت اللہ کاکوزئی نے بیان میں اے این پی کے ترجمان اسد خان اچکزئی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بلوچستان کے سپوتوں کی گمشدگی اور پھر اس طرح کے ناروا طرز پر قتل کرنے کی نہ اسلام اجازت دیتا ہے، نہ ہمارے قبائلی معاشرہ ،چند سال سے بلوچستان کی سرزمین کو یہاں کے عوام کیلئے دوزخ بنا کر رکھا ہے ،6ماہ سے اسد خان اچکزئی کی گمشدگی ایک لمحہ فکریہ تھی۔ سیکورٹی فورسز کیوں اس طرح کے اغواء شدہ شخصیات کا سراغ نہیں لگاتیں، بلوچستان میں عوام کی جان ومال محفوظ نہیں، جمعیت علماء اسلام اس طرح کے اقدامات کی مذمت کر تی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اسد خان چکزئی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید