• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائٹ کے علاقے منگھوپیر روڈ ولیکا اسپتا ل کے سامنے سڑک عبور کرنے والے 60سالہ شخص کو تیزرفتار گاڑی نے کچل دیا ،متوفی کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے چمڑا چورنگی پر تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا ،متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی ، متوفی کی شناخت 60سالہ شاہد محمودولد برکت علی کے نام سے کی گئی ۔

تازہ ترین