• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ آسٹریلیا کے تینوں ٹی 20 میچز ویلنگٹن منتقل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کی وجہ سے آکلینڈ میں لاک ڈائون لگادیا گیا ہے، اس سبب نیوزی لینڈ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باقی تین میچز ویلنگٹن میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق اتوار کو اوول بے تارنگا میں ہونے والا میچ بھی ویلنگٹن میں ہوگا ۔ آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے نیوزی لینڈ کے چار کرکٹرز آئسولیشن میں ہیں ۔ ویلنگٹن میں کوویڈ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کرکٹرز ٹریننگ کا آغاز کریں گے ۔ سیریز کے باقی تین میچز کے لئے تماشائیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ میچز بدھ، جمعہ اور اتوار کو ہوں گے۔

تازہ ترین