• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو چاہتے تھے مل گیا، عدالت نے قابل شناخت بیلٹ کا کہہ دیا، اٹارنی جنرل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اٹارنی جنرل، خالد جاوید خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات آئین کے تحت منعقدکروانے سے متعلق فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے جسکا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اب الیکشن کمیشن کیلئے لازم کہ وہ 3؍مارچ کو ہونے والے انتخابات کو عدالتی رائے پر عملدرآمد کرے ،ہم جوچاہتے تھے وہ مل گیا ہے، اب یہ الیکشن کمیشن پر ہے کہ وہ بیلٹ پیپر پر بار کوڈ لگائے یا سیریل نمبر۔ 

عدالت نے اپنی رائے میں ہارس ٹریڈنگ اور کرپٹ پریکٹس کو روکنے کیلئے حکومتی موقف کی تائید کی ہے،ہم بھی صاف اور شفاف الیکشن چاہتے تھے۔ 

پیر کے روز جاری کئے گئے ایک بیان میں اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اچھی رائے دی ہے۔

تازہ ترین