• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹوں کی بھٹیوں کا نئے نظام کیلئےء ڈیڈ لائن میں 2سال دئیے جا ئیں،میر رحمٰن

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور بھانہ ماڑی کے رہائشی اینٹو ں کی بھٹیوں کا کاروبار کرنیوالے میر رحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اینٹوں کی بھٹیوں کا نیاء نظام لانے کے حوالے سے حکومت کی دی گئی ڈیڈ لائن میں کم از کم2 سال کا عرصہ دیا جائے بصورت دیگر عدالتوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہونگے پشاور پری کلب میں میر رحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرا باڑہ روڈ پر اینٹیں بنانے کی بھٹی ہیں اور میں عرصہ دراز سے اس کاروبار سے وابسطہ ہو ں چو نکہ اینٹ پکانے کیلئے کوئلہ ،ربڑ وغیرہ کا استعمال ہوتا ہے جس سے فضائی الودگی پھیلتی ہے اسی لئے حکومت نے فضائی الودگی کے روک تھام کے سلسلے میں چندد ن قبل نوٹس جاری کیا ہے کہ اینٹوں کے بھٹیوں کا پرانا نظام 10مارچ تک ختم کر کے جدید بھٹیوں کا نظام شروع کیا جائے تاہم حکومت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن بہت کم ہے اور غیرب بھٹا مالکان جدید بھٹیوں کے نظام کیلئے لگنے والی مشین اورد یگر الات خریدنے سے قاصر ہیں اور حکومت نے بہت کم وقت دیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھٹیوں کے بنانے کا نیاء نظام لگانے کیلئے بھٹیوں کے مالکان کو کم از کم 2سال کا وقت دیا جائے اور غریب بھٹا مالکا ن کو درپیش دیگر مسائل حل کیے جائئیں بصورت دیگر عدالتوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہونگے۔
تازہ ترین