• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا اور رنگولی کی مقدمات منتقلی کیلئے درخواست، شیوسینا کی جانب سے جان کا خطرہ ہے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی چنڈال نے اپنے مقدموں کی منتقلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت اور ان کی بہن نے ممبئی میں درج تین مقدموں کی ہما چل پردیش منتقلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔کنگنا کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست کا معاملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بولی وڈ کے رائٹر جاوید اختر کے کیس میں عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔کنگنا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر ممبئی میں کیسوں کی سماعت ہوتی رہی تو شیوسینا کی جانب سے دونوں بہنوں کو قتل کیے جانے کا خطرہ ہے لہٰذا مقدموں کو شملہ منتقل کیا جائے۔خیال رہے کہ کنگنا اور ان کی بہن کے خلاف 3 مقدمات ممبئی میں زیر سماعت ہیں جن میں سے ایک جاوید اختر کی جانب سے دائر ہتک عزت کا معاملہ بھی ہے۔سپریم کورٹ نے کنگنا کی درخواست تاحال سماعت کیلئے مقرر نہیں کی۔

تازہ ترین